تَوَجُّہ اِلَی اللہ

Book Name:تَوَجُّہ اِلَی اللہ

پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ سُنّتوں  کی خِدمت اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے 80 سے زائد شعبہ جات کا قیام عمل میں آچکا ہے۔اِنہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”شعبہ برائے تحفظ رزق“بھی ہے۔ اس شعبے کا کام مختلف تقریبات اور گھروں میں بچ جانے والے کھانے کو غریب اور مستحق لوگوں تک پہنچا کر اسے ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دنیا میں تیار کی جانے والی خوراک کا ایک تہائی حصہ ہم ضائع کردیتے ہیں اور دنیا کی 7 ارب کی آبادی میں سے تقریبا 9 فیصد لوگ بھوکے سوتے ہیں، اگر صرف ضائع ہونے والی خوراک کو ان بھوکا سونے والوں تک پہنچادیا جائے تو اس دنیا میں کوئی بھی فرد بھوکا نہیں سوئے گا۔ ”شعبہ برائے تحفظ رزق“ کا ہدف ضائع ہونے والا کھانا غریب و مستحقین تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ کھانا ضائع کرنے کی عادت کو ترک کرنا اور غریبوں اور مستحقین کو خود کفالت امداد کے ذریعے معاشرے کا با وقار شہری بنانا ہے، نیز شعبہ برائے تحفظ رزق کی اولین ترجیح ہے کہ مقامی معتبر ذرائع کی تصدیق کے ذریعے اُن غریب اور سفید پوش گھرانوں تک راشن اور تیار کھانا پہنچایا جائے جو اس کے مستحق ہوں۔ شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی تربیت اور دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کی عطا کردہ مدنی سوچ کے مطابق اس شعبہ کا مقصد یہ ہے کہ ہم نے آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دکھیاری امت کی اصلاح اور فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔ ان شاء اللہ۔ آپ حضرات سے گزارش یہ ہے کہ آپ بھی اس مقصد میں کامیابی کے لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں اور ڈھیروں نیکیاں کمائیں۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات کو مزید ترقیاں اور برکتیں عطا