Book Name:Quran Ki Taseer

کا ثواب 70 گنا بڑھ جاتا ہے، اس میں قرآن ِ کریم کی تلاوت کی تو کیا ہی بات ہے عام دنوں میں قرآنِ کریم کا ایک لفظ پڑھیں تو 10 نیکیاں ملتی ہیں اور رمضان المبارک میں اس کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ کاش! ہم قرآنِ کریم کی تلاوت کو اپنا معمول بنا لیں، روایات کے مطابق*تلاوتِ قرآن افضل عبادت ہے۔([1])*قرآنِ کریم کا ایک لفظ پڑھنے پر دس نیکوں کا ثواب ملتا ہے۔([2])*قرآن پڑھنے سے رحمت اُترتی،فرشتے پروں سے سایہ کرتے اور سکینہ نازل ہوتا ہے۔([3])*جو صبح کو قرآن ختم کرے تو شام تک اور جو شام کو ختم کرے تو صبح تک فرشتے اس کے لئے رحمت کی دُعا کرتے ہیں۔([4])*قیامت کے دن قرآن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا۔([5])*قارئ قرآن، قرآنِ کریم پڑھتاہواجنت کے درجات چڑھتا جائے گا۔([6])*جو نماز میں کھڑے ہو کر قرآن کی تلاوت کرے، اس کیلئے ہر حرف کے بدلے 100 نیکیاں ہیں اور جو نماز میں بیٹھ کر تلاوت کرے اس کے لئے ہر حرف کے بدلے 50 نیکیاں ہیں اور جو نماز کے علاوہ باوضو تلاوت کرے اس کے لئے 25 نیکیاں ہیں اور جو بغیر وضو تلاوت کرے اس کے لئے 10 نیکیاں ہیں۔([7])*قارئ قرآن اللہ پاک کا خاص بندہ ہے۔([8])* قارئ قرآن اسلام کے جھنڈے کو تھامنے والا ہے۔([9])


 

 



[1]... كنز العمال، کتاب الاذکار، الباب السابع فی ...الخ، جزء:1،جلد:1، صفحہ:257، حدیث:2261۔

[2]... ترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ماجاء فی من قراء...الخ، صفحہ:676، حدیث:2910۔

[3]... مسلم، کتاب الذکر والدعا...الخ،باب فضل الاجتماع...الخ، صفحہ:1039، حدیث:2699 ماخوذًا۔

[4]... كنز العمال،کتاب الاذکار، الباب السابع فی ...الخ، جزء:1،جلد:1صفحہ:261، حدیث:2316۔

[5]... مسلم،كتاب صلاة المسافرين وقصرها،باب فضل قراءة القرآن...الخ،صفحہ:290، حدیث:804۔

[6]... ابو داود، کتاب الوتر، باب استحبا ب الترتیل فی القراء ة،صفحہ:241، حديث:1464ماخوذًا۔

[7]... احیاء العلوم، کتاب آداب تلاوة، الباب الثانی فی ظاہر آداب ...الخ،جلد:1، صفحہ:362۔

[8]... كنز العمال،کتاب الاذکار، الباب السابع فی ...الخ،جزء:1،جلد:1، صفحہ:258، حدیث:2275۔

[9]... مسند الفردوس،جلد:2، صفحہ:135، حدیث:2690۔