Book Name:Quran Ki Taseer

رکھنے والوں کو دوزخ سے آزاد کیا ہے۔ ([1]) ”بتول“ اور ”زہراء“ آپ کے مشہور اَلقاب ہیں۔ آپ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عنہکی اہلیہ اور نوجوانانِ جنت کے سردار حسنین کریمین(امامِ حسن اور امامِ حسین) رَضِیَ اللہُ عنہما کی والدۂ محترمہ ہیں۔([2])

آپ رَضِیَ اللہُ عنہا کے فضائل بہت زیادہ ہیں۔ امِّ ایمن رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں:ایک دن دوپہر کے وقت میں حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہُ عنہا کے گھر گئی، دروازہ بند تھا اور اندر سے چَکی چلنے کی آواز آرہی تھی۔ میں نے اَندر دیکھا تو یہ مَنظر میرے سامنے تھا کہ چَکی چَل رہی تھی اور حسنینِ کریمین(امام حسن و امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عنہما ) کا پَنگھوڑا ہِل رہا تھا، مگر حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہُ عنہا چکی کے قریب ہی زمین پر آرام فرما رہی (یعنی سَو رہی) تھیں۔ حضرت اُمِّ اَیْمن رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں: یہ مُعَاملہ دیکھ کر مجھے بہت حیرانی ہوئی۔میں نے نبی پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خدمت میں حاضر ہو کر پوچھا کہآخر یہ مُعَاملہ کیا ہے؟ تو پیارے آقا، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اے اُمِّ اَیْمن! سخت گرمی ہے، رَمضان ہے، فاطمہ (رَضِیَ اللہُ عنہا ) نے روزہ رکھا ہوا ہے، اللہ پاک نے فاطمہ پر نیند غَالب کر دی تاکہ کچھ دیر آرام کر لیں اور انہیں گرمی کی شِدَّت مَحسوس نہ ہو اور فرشتوں کو بھیج دیا جو چَکی چلا رہے ہیں اور پَنگھوڑا ہِلا رہے ہیں۔([3])

وہ خاتونِ جَنّت معصوم حُوریں باندیاں جن کی

مَلَک جَنّت سے آکر پیستے تھے چکیاں جن کی


 

 



[1]...َکنْزُ الْعُمَال، جزء:12،کتاب الفضائل، فضل اھل البیت، جلد:6، صفحہ:50، حدیث:34222۔

[2]...الاکمال فی اسماء الرجال، 718، فاطمۃ الکبری، صفحہ:87۔

[3]...سفینہ نوح، حصہ: دوم، صفحہ:35۔