Book Name:Saadat Mand Kon

جائے گا ،کفن پہنا دیا جائے گا، آہ! صد کروڑ آہ! پھر دیکھتے ہی دیکھتے نمازِ جنازہ ادا کر کے ہمیں اندھیری قبر میں اتار دیا جائے گا *اللہ نہ کرے! اللہ نہ کرے! اگر ہم نے ماہِ رمضان کی راتیں گُنَاہوں میں گزار کر *فضولیات میں مشغول رہ کر رمضان المبارک کی بےحُرمتی کی ہو گی*اگر رَبّ ناراض ہو گیا *اس کے سبب قبر میں ہماری پکڑ ہو گئی *روزِ قیامت گرفت ہو گئی تو ذرا سوچئے! ہمارا کیا بنے گا؟ *خدانخواستہ اللہ پاک کی رحمت نہ ملی *شافِعِ محشر، سلطانِ بحر و بَر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شفاعت سے محروم رہ گئے تو کیا کریں گے؟

گر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہو گی

ہائے! میں نارِ جہنّم میں جلوں گا یارَبّ!

عَفْو کر اور سدا کے لئے راضِی ہو جا

گر  کرم  کر  دے  تو  جنّت  میں  رہوں گا یارَبّ!([1])

 اے عاشقان ِ رسول! ابھی موقع ہے، رمضان المبارک پِھر سے تشریف لے آیا ہے، زندگی میں کبھی رمضان المبارک کی بے قدری ہوئی ہے، بے ادبی ہو گئی ہے تو آج ہی توبہ کر لیں اور پَکی نِیَّت کر لیں کہ *اس رمضان المبارک کی خوب قدر کریں گے *ماہِ رمضان المبارک کی بے ادبی سے بچیں گے *سارے روزے رکھیں گے*پانچوں نمازیں باجماعت ادا کریں گے *خُوب تِلاوت کریں گے *رمضانُ المبارک میں گناہوں سے بچنے کی بھر پور کوشش کریں گے *غیبت بھی نہیں کریں گے *چغلی بھی نہیں کریں گے *دوسروں کو تکلیف بھی نہیں دیں گے *بَس پُورا ماہِ رمضان نیکیوں میں *عبادت و رِیاضت میں *عاجزی سے توبہ و اِسْتِغْفار کرتے ہوئے گزاریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!


 

 



[1]... وسائل بخشش،صفحہ:85 ملتقطاً۔