Saadat Mand Kon

Book Name:Saadat Mand Kon

دانے پیسےجا رہے ہیں، ساتھ ہی حسنینِ کریمین(امام حسن و امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عنہما) پنگھوڑے میں آرام فرما ہیں اور ان کا پنگھوڑا بھی ہِل رہا ہے مگر سیدہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ عنہا چکی کے قریب ہی زمین پر آرام فرما رہی (یعنی سَو رہی) ہیں۔ حضرت اُمِّ اَیْمن رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں: یہ معاملہ دیکھ کر مجھے بہت حیرانی ہوئی؛ چکی خود بخود کیسے چل رہی ہے؟ حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ عنہما کا پنگھوڑا خود بخود کیسے ہِل رہا ہے؟ میں اپنے اس تعجب کا حل معلوم کرنے کے لئے غیبوں پر خبردار نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خدمتِ بابرکت میں حاضِر ہوئی اور بتایا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! سیدہ تو آرام فرما ہیں مگر چکی بھی چل رہی ہے، پنگھوڑا بھی ہِل رہا ہے؟ آخر یہ مُعَاملہ کیا ہے؟ پیارے آقا ومولیٰ، مُحَمَّدِمصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اے اُمِّ اَیْمن! سخت گرمی ہے، رمضان ہے، فاطمہ (رَضِیَ اللہُ عنہا) نے روزہ رکھا ہوا ہے، اللہ پاک نے فاطمہ پر نیند غالب کر دی تاکہ کچھ دیر آرام کر لیں اور انہیں گرمی کی شِدَّت محسوس نہ ہو اور فرشتوں کو بھیج دیا جو چکی چلا رہے ہیں اور پنگھوڑا ہِلا رہے ہیں۔([1])

وہ خاتونِ جَنّت معصوم حُوریں باندیاں جن کی

مَلَک جَنّت سے آکر پیستے تھے چکیاں جن کی

سُبْحٰنَ اللہ!کیاشان ہے خاتُونِ جنّت رَضِیَ اللہُ عنہا کی...!! اللہ پاک کی اُن پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے اور آپ کے صدقے ہمیں کثرت سے عِبَادت کرنے، پُورا ماہِ رمضان نیک کاموں میں گزارنے، عِبَادت میں ثابت قدم رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...سفینہ نوح، حصہ: دوم، صفحہ:35۔