Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

خاتمےسے،قَبْر(کے امتحان)میں فیل ہونے سے،حشر میں مصیبتوں سےاللہ پاک کے فضل سےامن میں رہتا ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۱/۷۹ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                                                               صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارےاسلامی بھائیو!نمازوں کے معاملے میں غافل ہونا اللہ  پاک کی ناراضی،دوزخ کی حق داری، گھر والوں اورمال میں بے برکتی کا سبب ہے۔اللہ   پاک ہمیں نمازوں کی پابندی  کرنے کا حکم دیتے ہوئے پارہ2 سُوْرَۃُ الْبَقَرہ کی آیت نمبر238میں ارشاد فرماتا ہے:

حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰىۗ-وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِیْنَ(۲۳۸)

تَرْجَمَۂ کنزُالعِرفان:تمام نمازوں کی پابندی کرو اور خصوصاً درمیانی نماز کی اوراللہکے حضور ادب سے کھڑے ہوا کرو۔

نماز کی اَہَمِّیَّت کا اندازہ اس بات سےبھی ہوتاہے کہ اللہ  پاک کے پیارےنَبی حضرت سَیِّدُنا اِبْراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے اور اپنی اَوْلاد کیلئے نَماز قائم رکھنے کی دُعا بھی فرمائی، جس کا   تَذکرہ  پارہ 13سُورۂ اِبراہیم کی آیت نمبر40 میں یوں  ہے:

رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ ﳓ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ(۴۰)

ترجَمۂ کنزُالعِرفان:اے میرے ربّ!مجھے اور کچھ میری اولاد کونماز قائم کرنے والا رکھ، اے ہمارے ربّ اور میری دعا قبول فرما۔

یاد رکھئے!قیامت کے دن بھی سب سے پہلے نماز کے بارے میں ہی سوال کیا جائے گا، جیساکہ حدیثِ پاک  میں ہے:اَوَّلُ مَایُحَاسَبُ بِہِ الْعَبْدُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ صَلَا تُہٗ  یعنی کل قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے اس کی نماز کے بارے میں سوال ہوگا۔علامہ عبد الرؤف مناویرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں:بیشک نماز ایمان کی