Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

نشانی اور عبادت کی اصل ہے۔(التیسیر ۱/۳۹۱)نبیِ کریم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں ایک شخص نے  حاضر ہوکر تین(3) بار سب سے افضل عمل کے بارے میں سوال کیا تو رَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تینوں بار یہی جواب دیا:نماز  سب سے افضل عمل ہے ۔ (مسند امام احمد، مسند عبداللہ بن عمرو بن العاص ،۲/۵۸۰، حدیث:۶۶۱۳،ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

نماز کےبارے میں3 فرامینِ الٰہی

پیارے اسلامی بھائیو!نماز کی اَہَمِّیَّت جاننےکے بعدبھی اگرکوئی نمازنہ پڑھےتو ایسا انسان بڑا ہی نادان اور اپنے ہاتھوں دوزخ میں جانے کا سامان کرنے والاہے حالانکہ نماز پڑھنا دُنیا و آخرت کی سَعادَتوں کا ذریعہ ہے ۔قُرآنِ پاک میں کئی مقامات پر نہ صرف نماز کا حکم دِیا گیا ہے بلکہ ثواب بیان کرکے  اس کی ترغیب  بھی دِلائی گئی ہے۔آئیے!اس بارےمیں تین(3)فرامینِ الٰہی سُنئے،چنانچہ

 پارہ6سُوْرَۃُ النِّساءکی آیت نمبر 162 میں ارشاد ہوتاہے:

وَ الْمُقِیْمِیْنَ الصَّلٰوةَ وَ الْمُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-اُولٰٓىٕكَ سَنُؤْتِیْهِمْ اَجْرًا عَظِیْمًا۠(۱۶۲) ۶،النساء:۱۶۲)

تَرْجَمَۂ کنزُالعِرفان:اور نماز قائم رکھنے والے اور زکوٰۃ دینے والے اوراللہ اور قیامت پر ایمان لانے والے ایسوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے۔

پارہ9سُوْرَۃُ الْاَنْفال کی آیت نمبر3اور 4میں ارشاد ہوتاہے :

الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَؕ(۳) اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّاؕ-لَهُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ مَغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌۚ(۴) ۹ ،الانفال: ۳،۴)