Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

کہ حضرت علی رَضِیَ اللہُ عنہ بہت روزے رکھنے والے، بہت عِبَادت کرنے والے تھے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ...!! آپ کثرت سے روزے رکھنے والے تھے، بہت کثرت سے عِبَادت کرنے والے تھے...!!

خدا کے شیر اے مولائے کائنات علی!             شرف کا گَوْہَرِ یکتا تری حیات علی!

تُو لا جواب ہے جس رخ سے بھی تجھے دیکھا                     کہ اک خزینۂ عظمت ہے تیری ذات علی!

نہ ہو سکے گی کما حَقُّہٗ تری توصیف                                                   خمیدہ سر ہیں زبان و قلم دوات علی!

پیارے اسلامی بھائیو!  ہمیں بھی کثرت سے روزے رکھنے اور زیادہ سے زیادہ وقت عِبَادت میں گزارنے کی عادَت بنانی چاہئے، آج کل تو الحمد للہ! عِبَادتوں کا موسَمِ بہار چل  رہا ہے*رَمْضَانُ الْمُبارَک کے برکتوں والے دِن ہیں*دِن رات رحمتوں کی برسات ہے*بخشش کے پروانے بٹ رہے ہیں*اس مہینے میں روزانہ افطار کے وقت لاکھوں کی بخشش ہوتی ہے*عِبَادتوں کا ذوق بڑھانے والے اَیّام ہیں بلکہ آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے، یہ وہ مُبارَک عشرہ ہے کہ سیّدہ عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا  فرماتی ہیں: جب رَمْضَانُ الْمُبارَک کا آخری عشرہ آتا تو سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم عِبَادت پر کمر بستہ ہو جایا کرتے تھے۔([2])

اللہُ اکبر! کیا شان ہے...!! *ہمارے نبی، پیارے نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو وہ ہستی ہیں کہ آپ کا ایک لمحے کا کروڑواں حصّہ بھی کبھی فضولیات میں نہیں گزرا *آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کبھی بےفائدہ کام کیا ہو، اس کا تو کبھی تَصَوُّر بھی نہیں کیا جا سکتا* بلکہ


 

 



[1]...  ترمذی، ابواب المناقب، باب فضل فاطمۃ، صفحہ:872، حدیث:3877۔

[2]...بخاری، کتاب فضل لیلۃ القدر، باب العمل فی العشر الاواخر من رمضان، صفحہ:529، حدیث:2024 ۔