Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

آپ تو وہ ہیں کہ  جن کی ادائیں دِین ہیں*جن کے طریقوں کو اپنانا عِبَادت ہے*بلکہ ایک عاشقِ رسول نے کہا:

تیری گلی میں آنا، تجھے تکنا، تیری ہی باتیں کرنا             عِبَادت، ریاضت، اَہْلِ دِل اس کو کہتے ہیں

جب آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ایسی بلند شان ہے اور آپ بھی رَمْضَانُ الْمُبارَک کے آخری عشرے میں عِبَادت میں اِضَافہ فرما دیا کرتے تھے تو غور فرمائیے! کتنی کثرت سے عِبَادت فرماتے ہوں گے...!! اس لئے ہم غُلاموں کو بھی چاہئے کہ*عِبَادت میں دِل لگائیں *خوب ذوق و شوق کے ساتھ، ظاہِری بَاطِنی آداب کا خیال رکھتے ہو روزے رکھتے رہیں *ماہِ رَمْضَان کے روزے تو فرض ہیں، رکھنے ہی رکھنے ہیں، ان کی تو چھٹی نہیں ہو سکتی *اس کے بعد بھی نفل روزوں کی عادَت بنائیں*اور عِبَادت بھی کثرت سے کریں *خُوب تِلاوت کریں*نوافل پڑھیں*تہجد پڑھنا آج کل بہت آسان ہے، سحری کیلئے تو اُٹھنا ہی ہے، تہجد بھی پڑھ لیں*سحری کے وقت توبہ، اِسْتِغْفَار کے بہت فضائل ہیں، یہ بھی کر لیں*پانچوں  نمازیں مسجد میں باجماعت ادا کرتے رہیں*اشراق چاشت اور اَوَّابِین کے نوافل بھی پڑھنے کی عادَت بنائیں*تراویح مکمل 20 رکعت ادا کرتے رہیں*خوب درودِ پاک کی کثرت ہو *چلتے، پھرتے، اُٹھتے بیٹھتے اللہ پاک کا ذِکْر جاری رہے*زبان کو فضولیات سے روک کر ذِکْرُ اللہ میں لگا دیں *دِل، دماغ کو اللہ پاک کی یاد میں لگائے رکھیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔

میں گُنَاہوں کا مریض اور آپ ہیں میرے طبیب دیجئے! مجھ کو شِفا مولیٰ علی مشکل کُشا!

مغفرت کروائیے! جنّت میں لے کے جائیے!                 واسطہ حسنین کا مولیٰ علی مشکل کُشا!