Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Quran Se Mohabbat
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖنط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے تلاوت کی فضیلت میں حدیثِ پاک ذِکْر کرتے ہیں: دوجہاں کے سلطان، سرورِ ذیشان،محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کافرمانِ مغفرت نشان ہے: مجھ پر درودِ پاک پڑھنا پُل صراط پر نُور ہے، جو روزِ جمعہ مجھ پر 80 بار درودِ پاک پڑھے، اس کے 80سال کے گُنَاہ معاف ہو جائیں گے۔([1])
اُن پر دُرود جن کو کَسِ بے کَساں کہیں اُن پر سَلام جن کو خَبَر بے خَبَر کی ہے([2])
وضاحت: وہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جن کو بےسہاروں کا سہارا کہا جاتا ہے، جو ہر بےخبر کی خبر رکھنے والے ہیں، ان پر درود اور سلام ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے: اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔([3])
پیارے اسلامی بھائیو! اچھی نیت بندے کو جنّت میں پہنچا دیتی ہے، بیان سننے سے پہلے