Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Quran Se Mohabbat

باجماعت نماز پڑھنے کا ذہن تھا،جماعت ترک کردینا آپ کی لُغَتْ میں تھاہی نہیں۔ یہاں تک کہ جب آپ کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوا تو اس وقت گھر میں دوسراکوئی مرد نہ تھا، آپ اکیلے تھے مگرالحمدللہ! ماں کی مَیِّت چھوڑ کر مسجد میں نماز پڑھانے کی سعادت پائی۔آپ فرماتے ہیں: ماں کے غم میں میرے آنسوضَرور بہہ رہے تھےمگر اس صورت میں بھی الحمدللہ! جماعت نہ چھوڑی۔([1])

نمازوں میں مجھے ہر گز نہ ہو سُستی کبھی آقا                                پڑھوں پانچوں نمازیں باجماعت یا رسول اللہ

سُبْحٰنَ اللہ! قرآنی تعلیم یعنی نماز کی کیسی زبردست پابندی ہے، آج کل ہمارے ہاں تو معمولی معمولی باتوں پر لوگ جماعت تو کیا نماز ہی قضا کر ڈالتے ہیں بلکہ دیکھا جائے تو لاکھوں لاکھ مسلمان ہیں جن نمازوں کا معمول ہی نہیں ہے، سِرے سے پڑھتے ہی نہیں ہے، بس جمعہ یا عِید کی نماز پڑھ لیتے ہیں۔ الامان والحفیظ! اللہ پاک امیرِ اہلسنّت کا صدقہ ہمیں پابندی کے ساتھ نمازیں پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

دیدارِ حَق دِکھائے گی اے بھائیو! نماز                           جنّت تمہیں دِلائے گی اے بھائیو! نماز

دربارِ مُصْطفےٰ میں تمہیں لے کے جائے گی                          خالِق سے بَخْشوائے گی اے بھائیو! نماز

عزّت کے ساتھ نُوری لِباس اچّھے زیورات              سب کچھ تمہیں پہنائے گی اے بھائیو! نَماز

جنَّت میں نَرْم نَرْم بچھونوں کے تَخْت پر             آرام سے سُلائے گی اے بھائیو! نماز

خِدْمَت تمہاری کریں گی حُوریں اَدَب کے ساتھ                     رُتْبہ بہت بڑھائے گی اے بھائیو! نماز

کوثر کے سَلْسَبِیْل کے شربَت پِلائے گی          میوے تمہیں کِھلائے گی اے بھائیو! نماز

سب عِطْر و پُھول ہوں گے نچھاور پسینے پر خُوشبو میں جب بَسائے گی اے بھائیو! نماز


 

 



[1]...تعارف امیرِ اہلسنّت، صفحہ:51