Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Quran Se Mohabbat

بھی ہے، شانِ رسالت کی تعظیم بھی ہے، اس میں عشقِ رسول بھی ہے، قرآنی آیات کی درست عکّاسی بھی کی گئی ہے یعنی اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ کا لکھا ہوا ترجمۂ قرآن، کنز الایمان...!! الحمد للہ! امیرِ اہلسنّت نے اس پاکیزہ ترجمے کو بہت عام کیا ہے، امیرِ اہلسنّت سالہا سال اپنے بیانات میں، مدنی مذاکروں وغیرہ میں اس ترجمے کو پڑھنے کی ترغیب دِلاتے رہے ہیں اور اب بھی دِلاتے ہیں، آپ ہی کی ترغیب پر کنز الایمان شریف لاکھوں گھروں میں پہنچا ہے، الحمد للہ! امیرِ اہلسنّت کا فیضان ہے کہ اس پاکیزہ ترجمے کو مکتبۃ المدینہ نے بہت پیارے انداز میں شائع کیا ہے۔

اسی طرح دورِ حاضِر کی بہت آسان اور سب سے Latest تفسیر، تفسیرِ صراطُ الجنان بھی امیرِ اہلسنّت ہی کی ترغیب پر لکھی گئی ہے۔ یہ 2002ء کی بات ہے، امیرِ اہلسنّت حج کے لئے مکّہ پاک حاضِر تھے، وہیں آپ نے مفتئ دعوتِ اسلامی حاجی محمد فاروق عطّاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو تفسیر لکھنے کا فرمایا، وہیں پر اس کا نام صِراطُ الجنان رکھ دیا گیا اور برکت کے لئے مکّہ پاک ہی میں اس عظیم کام کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ لیکن مفتی فاروق صاحِب کی زندگی نے وفا نہ کی، لہٰذا بعد میں مفتی قاسِم صاحِب نے صراط الجنان تحریر فرمائی۔([1]) الحمد للہ! امیرِ اہلسنّت کی ترغیب پر ہزاروں نہیں لاکھوں لوگ صِراطُ الجنان سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔

پیارے اسلامی بھائیو!الحمدللہ!قرآنِ کریم کا یہ فیضان جو اتنے بڑے پیمانے پر عام کیا جا رہا ہے، اللہ پاک کے فضل سے یہ سب امیرِ اہلسنّت ہی کی ترغیب سے ہے، آپ ہی کی برکت سے ہے، آپ ہی کی بدولت ہے۔ اللہ پاک امیرِ اہلسنّت پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے اور آپ کے صدقے میں ہم سب کو قرآنِ کریم سے محبّت کرنے، اس پاکیزہ کلام


 

 



[1]...صراط الجنان، جلد:1، صفحہ:2،3 ملخصاً۔