Book Name:Ala Hazrat Ka Shoq e Ilm e Deen

کو داخِل کروائیے! اپنے عزیز رشتے داروں اور دوست احباب کا ذِہن بنائیے، انہیں بھی جامعۃ المدینہ میں داخِل کروائیے! الحمدللہ!جامعۃ المدینہ کے تحت پاکستان کے کچھ شہروں میں نائٹ جامعۃ المدینہ بھی چل رہے ہیں۔ جس میں جاب ہولڈرز، یونیورسٹی وکالجز کے سٹوڈنٹس اور کاروباری  مصروفیات رکھنے والوں کے لئے  درس نظامی کی ساڑھے 3 گھنٹے کی اور 2 سالہ کورس  کی رات کو 2 گھنٹے کی کلاسز ہوتی ہیں  آپ بھی درس نظامی  یا 2 سالہ کورس میں داخلہ لے لیجئے  اور  عِلْمِ دین سیکھئے اور دین کی خِدْمت میں مَصْرُوف ہو جائیے! اللہ پاک ہم سب کو عالِمِ باعَمَل بن کر دوسروں کو بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

 نیک عمل نمبر 39 کی ترغیب:

پیارے اسلامی بھائیو! ایثار کا جذبہ پانے اور دیگر نیک اعمال کی عادت بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے، عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر اور ” نیک اعمال“ کا رسالہ پُر (Fill) کرنے کا معمول بنالیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر39 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے کچھ نہ کچھ وقت کے لئے مدنی چینل دیکھا؟ پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! مدنی چینل  100 فیصد اسلامی چینل ہے اور اس کے مختلف پروگرامز میں نیکی کی دعوت، سنتیں اور فرض علوم سکھائے جا رہے ہوتے ہیں آپ  اپنے گھر میں مدنی چینل دیکھنے کا معمول بنالیجئے ، ان شاء اللہ