Book Name:Ala Hazrat Ka Shoq e Ilm e Deen

بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا نیز ہر ہفتے کو ہونے والے مدنی مذاکرے کو دیکھنے کی پکی نیت فرمالیجئے کہ مدنی مذاکروں میں شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سوالات کے حکمت بھرے جوابات عطا فرماتے ہیں، مدنی مذاکروں میں علم کا خزانہ ہاتھ لگتا اور بہت سی دینی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس شعبۂ تعلیم

قوموں کی تقدیر نوجوان نسل کی تربیّت پر مُنْحَصِر ہوا کرتی ہے۔ ترقّی و تَنَزُّل کی سینکڑوں داستانیں اس بات کی گواہ ہیں کہ زمانے کی باگ ڈور، اسی قوم کے ہاتھ رہی، جس کی جواں نسلیں اعلیٰ کردار و اَطوار کی حامل تھیں اور جن اقوام کی نوجوان نسلیں لَہْو و لَعِب، کھیل کود میں مگن رہیں، وہ پستیوں میں گم ہوگئیں۔ آج ہماری حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے، نماری نوجوان نسل بھی تَنَزُّلی کا شکار نظر آتی ہے، کیونکہ ہماری تعلیمی مِعیار، اداروں کی حالت اور نِظامِ تعلیم و تربیّت انتہائی قابلِ رحم ہے تمام گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور مختلف تعلیمی اداروں سے منسلک لوگوں میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو عام کرنے کے لئے شعبہ تعلیم کا قِیام عمل میں لایا گیا، جس کا بُنیادی مقصد مذکورہ اِداروں سے وابستہ لوگوں کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے سُنّتوں کے مطابق زندگی گُزارنے کا مدنی ذہن دینا ہے۔ یہ شعبہ کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ مَراسِم قائم کرکے انہیں تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سُنّتوں سے رُوشناس کرواتا ہے۔ نیز تعلیمی اداروں میں ”نیک اعمال“ کا سِلسلہ جاری کرتا اور ہاسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالغان قائم کرکے اُن