Subha Kis Haal Mein Ki

Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

کیونکہ آدمی جس حال میں سوتا ہے، اسی میں اُٹھتا ہے، افسوس! ہمارے ہاں سونے کے وقت کی روٹین بھی عجیب و غریب ہوتی ہے، کتنے ایسے ہیں گُنَاہ کر کے سوتے ہیں، کتنے ایسے ہیں نمازِ عشا پڑھے بغیر سو جاتے ہیں، کتنے ایسے ہیں گُنَاہوں بھرے چینل دیکھتے دیکھتے سو جاتے ہیں، ایسے نادان بھی ہیں جو ہینڈ فری کانوں میں لگا کر، موبائل پر گانے چلا کر میوزک سنتے سنتے سوتے ہیں، کتنے ایسے ہیں جو فحش اور گندی ویب سائٹس دیکھ کر سوتے ہیں، کتنوں کی راتیں موبائل کی نذر ہوتی ہیں، صُبْح سحری کے وقت جا کر آنکھ بند کرتے ہیں، پِھر اُٹھتے صُبْح 12 بجے ہیں....!! کاش! ہماری رات کی روٹین بھی درست ہو جائے اور صُبْح کی کیفیات بھی سنور جائیں۔

رات کو سونے سے پہلے توبہ کریں، 2رکعت نمازِ توبہ پڑھ لیں، کچھ تِلاوت کر کے سوئیں، پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سُنّت ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سونے سے پہلے 3قُل (یعنی سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ والناس) پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مارتے، پھر پورے جسم مبارک پر ہاتھ پھیر لیتے اور یہ عمل 3مرتبہ کیا کرتے تھے([1]) *آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رات کو سونے سے پہلے سورۂ سجدہ اور سورۂ ملک کی تلاوت فرماتے تھے ([2]) *اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں: رات کو سونے سے پہلے آخری کام سورۂ کافرون کی تِلاوت ہونا چاہئے، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! خاتمہ ایمان پر ہو گا([3]) *صاحِبِ بہارِ شریعت مفتی امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سونے کے آداب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: آدمی کو چاہئے کہ سیدھے رُخسار کے نیچے سیدھا ہاتھ رکھ کر سیدھی کروٹ پر سوئے اور سوتے ہوئے قبر


 

 



[1]... بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب فضل المعوذات، صفحہ:1297، حدیث:5017۔

[2]...مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الدعاء، باب ماجاء فی قراءۃ...الخ، جلد:7، صفحہ:132، حدیث:1۔

[3]... ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،صفحہ:311۔