Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

کسی کی بھی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک وہ وضو کرکے اَللہُ اَکْبَر  نہ کہے ۔ ([1])

تکبیر تحریمہ کی تعریف

نماز شروع کرنے کے لئے جو تکبیر  (یعنی اللہُ اکبر) کہتے ہیں ، اسے تکبیرِ تحریمہ کہا جاتا ہے۔

تکبر تحریمہ کی 3 سنتیں

(1):تکبیر تحریمہ کے لئے  ہاتھ اٹھانا۔([2]) (حدیثِ پاک میں ہے: جب پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نماز شروع فرمانے کے لئے تکبیر کہتے تو دونوں ہاتھوں کو اُٹھاتے، یہاں تک کہ آپ کے انگوٹھے  کانوں کی لَو کے قریب ہو جایا کرتے تھے([3])) (2):ہاتھوں  کی انگلیوں کو ان کی حالت پر چھوڑنا۔([4]) (یعنی نہ کھلی ہوئی ہوں، نہ ہی مِلی ہوئی ہوں، عام حالت میں انگلیاں جس انداز پر ہوتی ہیں، ایسی رکھنا سُنّت ہے) (3):تکبیر کہتے وقت ہتھیلیوں اور انگلیوں کا پیٹ قبلہ کی طرف ہونا۔([5])

نوٹ: نماز کے متعلق تفصیلی احکام سیکھنے کے لئے شیخِ طریقت امیر اہلسنت  مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہمُ العَالِیَہ کی کتا ب نماز کے احکام اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت ، حصّہ:3 پڑھ لیجئے!


 

 



[1]...معجم الکبیر ،جلد:3،صفحہ:179،حدیث:4399 ملخصاً۔

[2]...درمختار مع رد المحتار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،مطلب فی قولھم الاساء دون الکراھۃ،جلد:2،صفحہ:208۔

[3]...شرح معانی الآثار، کتاب الصلاۃ، باب التکبیر للرکوع  والتکبیر للسجود ، جلد:1، صفحہ:290، حدیث:1313۔

[4]...درمختار مع رد المحتار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،مطلب فی قولھم الاساء دون الکراھۃ،جلد:2،صفحہ:208۔

[5]...درمختار مع رد المحتار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،مطلب فی قولھم الاساء دون الکراھۃ،جلد:2،صفحہ:208۔