Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پر مختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں جنازے کو کندھا دینےکی 3 سنتیں سکھائی جائیں گی اور مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعایاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالےسے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: مجھ پر دُرُود ِپاک پڑھنا پُل صراط پر نور ہے،جو جُمُعہ کے دن مجھ پر 80 بار دُرُودِ پاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!جنازے کو کندھا دینا عبادت ہے۔([2])
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
رسولِ ذیشان مکی مدنی سلطان صَلی اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو 40 قدم جنازہ لے کر چلے اُس کے 40 کبیرہ گناہ مٹا دئیے جائیں گے۔([3])
جنازے کو کندھا دینے کی 3 سنتیں
جنازے کو کندھا دینے کی 3 سُنَّتَیں ہیں:
(1):4 شخصوں کا چار پائی اُٹھانا۔
وضاحت: ضرورت ہو مثلاً جگہ تنگ ہو تو 2 شخص بھی چار پائی اُٹھا سکتے ہیں مگر بلا ضرورت ایسا کرنا مکروہ ہے ۔