Book Name:Janazay Ko Kandha Daine Ki 3 Sunnatain
(2): چار پائی کو پائے سے اُٹھانا ۔
وضاحت: یوں کہ چاروں آدمی ایک ایک پایہ اُٹھائیں۔
(3):ترتیب وار چاروں پایوں کو کندھا دینا۔
وضاحت :پُوری سُنّت یہ ہے کہ*پہلے میت کے سَر کی جانِب سیدھے پائے کوکندھا دیجئے *پھر پاؤں کی جانب والے سیدھے پائے کو کندھا دیجئے *پھر سر کی جانب والے پائے کو اور *آخر میں پاؤں کی جانب والے الٹے پائے کو کندھا دیجئے *ہر پائے کو اٹھا کر 10،10 قدم چلئے !اس طرح کُل 40 قدم ہو جائیں گے ۔([1])
نوٹ:چھوٹے بچے کا جنازہ اگر ایک ہی شخص ہاتھ پر اُٹھا ئے تو حرَج نہیں اوراگر چاہیں تو ایک کے بعد دوسرا شخص ہاتھوں میں لیتا رہے ۔([2])
جنازے کے ساتھ چلنے کے آداب :*اگر پڑوسی،رشتہ دار یا نیک شخص کا جنازہ ہو تو اس کے ساتھ چلنا نفل پڑھنے سے افضل ہے*جنازے کے ساتھ چلتے ہوئے لوگوں کو تکلیف مثلًا دھکے وغیرہ دینے سےبچئے* افضل یہ ہے کہ جنازے کے ساتھ پیدل چلے، سُواری (مثلاً موٹر سائیکل وغیرہ) پر سُوار ہو کر بھی جا سکتے ہیں*جنازے کے پیچھے چلنا افضل اور آگے چلنا مکروہ ہے([3]) *جنازے کے ساتھ چلتے ہوئے دنیاوی گفتگو سے پرہیز کیجئے*خاموشی کے ساتھ موت و قبر کو یاد کرتے ہوئے ذکر اللہ کیجئے۔
نوٹ:کفن دفن کے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ * نمازِ جنازہ کا طریقہ مکتبۃ المدینہ کی کتاب * بہارِ شریعت ، جلد : 1 ، حصہ: 4اور* تجہیز وتکفین کا طریقہ پڑھئے۔