Janazay Ko Kandha Daine Ki 3 Sunnatain

Book Name:Janazay Ko Kandha Daine Ki 3 Sunnatain

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا

مصیبت زدہ کو دیکھ کر پرھنے کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّاابْتَـلَاکَ بِہٖ

 وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً   

ترجمہ:اللہ پاک کا شکر ہے جس نے مجھے اس مصیبت سے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پرفضیلت دی۔ ([1])

فضلیت:جو شخص کسی مصیبت زدہ  کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھ لے گا اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !اس بلا سے محفوظ رہے گا۔

ضروری وضاحت:ہر  طرح کے امراض وبلا میں مبتلا کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھ سکتے ہیں ۔لیکن 3قسم کی بیماریوں میں مبتلا کو دیکھ کر یہ دُعا نہ پڑھی جائے اس لیے کہ منقول ہے کہ 3 بیماریوں کو مکروہ نہ رکھو  :(1)  :زُکام کہ اس کی وجہ سے بہت سی بیماریوں کی جڑ کٹ جاتی ہے(2) :کھجلی  کہ اس سے امراضِ جلدیہ اور جذام وغیرہ کا انسداد ہو جاتا ہے(3) :آشوبِ چشم نابینائی کو دفع کرتا ہے۔ ([2])

نوٹ:اس دُعا کو پڑھتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ مصیبت زدہ تک آواز نہ پہنچے کیونکہ اس سے اس کی دل شکنی ہوسکتی ہے۔

اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ  الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان


 

 



[1]...ترمذی ،كتاب الدعوات ،باب  ما يَقُولُ اِذَا رَاَی مُبْتَلی ،جلد:5،صفحہ:790،حدیث  :3431۔

[2]...ملفوظات اعلیٰ حضرت ، حصّہ اول، صفحہ:70ملخصاً۔