Raste Ke 4 Huqooq Qist 01

Book Name:Raste Ke 4 Huqooq Qist 01

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ،کُل دورانیہ:15منٹ۔

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں راستے کے 4حقوق قسط اوّل سکھائے جائیں گےاور سواری پر اطمینان سے بیٹھ جانے پر پڑھی جانے والی دُعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: تم مجھ پر درود پڑھو بے شک یہ تمہارے لیے پاکیزگی  ہے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلٰی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

راستے کے  4حقوققسط اول

اللہ پاک نے فرمایا:

وَ لَا تَقْعُدُوْا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُوْنَ (پارہ :8،الاعراف:86)

ترجمۂ کَنْزُ الْعِرْفان:اور ہر راستے پر یوں  نہ بیٹھو کہ راہگیروں کو ڈراؤ۔

قومِ مَدْیَن کے عیبوں میں سے ایک عیب یہ بھی تھا کہ یہ لوگ راستوں میں بیٹھتے اور آتے جاتے لوگوں کو تکلیف پہنچایا کرتے تھے، انہیں حضرت شُعَیْب عَلَیْہ السَّلام نے فرمایا: ہر راستے پر یوں  نہ بیٹھو کہ راہ گیروں کو ڈراؤ ۔ ([2])

فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

اللہ پاک کے حبیب، دِلوں کے طبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا :  راستوں میں بیٹھنے سے بچو...!


 

 



[1]... مسند امام احمد ،مسند ابی ھریرہ ،جلد:4،صفحہ:409،حدیث:904۔

[2]... تفسیر قرطبی ،پارہ :8،سورۃ الاعراف ،تحت  الآیۃ :86،جلد:4،صفحہ:152۔