Home ≫ Al-Quran ≫ Para 30 Urdu Translation
رکوعاتہا 2
سورۃ ﴒ
اٰیاتہا 40
Tarteeb e Nuzool:(80) | Tarteeb e Tilawat:(78) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(40) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(198) | Total Letters:(778) |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمہ: کنزالعرفان
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
1
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَ(1)
ترجمہ: کنزالعرفان
لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کر رہے ہیں ؟
2
عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِ(2)
ترجمہ: کنزالعرفان
بڑی خبر کے متعلق۔
3
الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَﭤ(3)
ترجمہ: کنزالعرفان
جس میں انہیں اختلاف ہے۔
4
كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ(4)
ترجمہ: کنزالعرفان
خبردار! وہ جلد جان جائیں گے۔
5
ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ(5)
ترجمہ: کنزالعرفان
پھرخبردار! وہ جلد جان جائیں گے۔
6
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًا(6)
ترجمہ: کنزالعرفان
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ بنایا؟
7
وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا(7)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور پہاڑوں کو میخیں ۔
8
وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا(8)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ہم نے تمہیں جوڑے پیدا کیا۔
9
وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا(9)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور تمہاری نیند کو آرام کا ذریعہ بنایا۔
10
وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًا(10)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور رات کو ڈھانپ دینے والی بنایا۔
11
وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا(11)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور دن کو روزی کمانے کا وقت بنایا ۔
12
وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا(12)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان بنائے۔
13
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا(13)
ترجمہ: کنزالعرفان
ا ور ایک نہایت چمکتا چراغ (سورج) بنایا۔
14
وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا(14)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور بدلیوں سے زور دار پانی اُتارا۔
15
لِّنُخْرِ جَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًا(15)
ترجمہ: کنزالعرفان
تاکہ اس کے ذریعے اناج اور سبزہ نکالیں ۔
16
وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاﭤ(16)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور گھنے باغات۔
17
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًا(17)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے۔
18
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًا(18)
ترجمہ: کنزالعرفان
جس دن صور میں پھونک ماری جائے گی تو تم فوج در فوج چلے آؤ گے۔
19
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا(19)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور آسمان کھول دیا جائے گا تو وہ دروازے بن جائے گا۔
20
وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاﭤ(20)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ایسے ہوجائیں گے جیسے باریک چمکتی ہوئی ریت جو دور سے پانی کا دھوکا دیتی ہے۔
21
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا(21)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک جہنم تاک میں ہے۔
22
لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًا(22)
ترجمہ: کنزالعرفان
سرکشوں کے لئے ٹھکانہ ہے۔
23
لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًا(23)
ترجمہ: کنزالعرفان
اس میں مدتوں رہیں گے۔
24
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًا(24)
ترجمہ: کنزالعرفان
اس میں کسی طرح کی ٹھنڈک کا مزہ نہ چکھیں گے اور نہ کچھ پینے کو۔
25
اِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًا(25)
ترجمہ: کنزالعرفان
مگر کھولتا پانی اور دوزخیوں کی پیپ۔
26
جَزَآءً وِّفَاقًاﭤ(26)
ترجمہ: کنزالعرفان
برابر بدلہ ہوگا ۔
27
اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًا(27)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک وہ حساب کا خوف نہ رکھتے تھے۔
28
وَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاﭤ(28)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور انہوں نے ہماری آیتوں کو بہت زیادہ جھٹلایا ۔
29
وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًا(29)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ہم نے ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے۔
Copyright © 2025 by I.T Department of Dawat-e-Islami.