$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ad Dahr Ayat 18 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴐ
اٰیاتہا 31

Tarteeb e Nuzool:(98) Tarteeb e Tilawat:(76) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(31)
Total Ruku:(2) Total Words:(278) Total Letters:(1079)
17-18

وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًا(17)عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰى سَلْسَبِیْلًا(18)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جنت میں انہیں ایسے جام پلائے جائیں گے جس میں زنجبیل ملاہوا ہوگا۔( زنجبیل) جنت میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل رکھا جاتا ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا: اور جنت میں  انہیں  ایسے جام پلائے جائیں  گے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ جنت میں  ان نیک بندوں  کو پاکیزہ شراب کے ایسے جام پلائے جائیں  گے جن میں  زنجبیل یعنی ایسا پانی ملا ہوا ہو گا جو ذائقے میں  ادرک کی طرح ہو گا اور اس کے ملنے کی وجہ سے شراب کی لذت اور زیادہ ہوجائے گی اور زنجبیل جنت میں  ایک چشمہ ہے جسے جنتی فرشتے سَلسَبیل کہتے ہیں  کیونکہ اس کاپانی رواں  اور آسانی سے حلق میں  اتر جانے والا ہے۔ یاد رہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے مُقَرّب بندے خالص اسی چشمے سے پئیں  گے جبکہ ان سے کم درجے والے نیک بندوں  کی شرابوں  میں  اس چشمے کا پانی ملایا جائے گا اور یہ چشمہ عرش کے نیچے سے جنّتِ عدن سے ہوتا ہوا تمام جنتوں  میں  گزرتا ہے۔( روح البیان،الانسان،تحت الآیۃ:۱۷-۱۸،۱۰ / ۲۷۲، خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۱۷-۱۸، ۴ / ۳۴۰-۳۴۱، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html