Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ad Dahr Ayat 20 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴐ
اٰیاتہا 31

Tarteeb e Nuzool:(98) Tarteeb e Tilawat:(76) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(31)
Total Ruku:(2) Total Words:(278) Total Letters:(1079)
20

وَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّ مُلْكًا كَبِیْرًا(20)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جب تو ادھر نظر اٹھائے ایک چین دیکھے اور بڑی سلطنت


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ: اور جب تووہاں دیکھے گا۔} یعنی اے جنت میں  داخل ہونے والے!جب تو جنت میں  نظر اٹھائے گا تو وہاں ایسی نعمتیں  دیکھے گا جن کا وصف بیان نہیں  کیا جا سکتا اورتو وہاں  بہت بڑی سلطنت دیکھے گا جس کی حد اور انتہا نہیں  ،نہ اسے زوال آئے گا، نہ جنتی کو وہاں  سے منتقل کیاجائے گا اور اس سلطنت کی وُسعت کا یہ عالَم ہے کہ ادنیٰ مرتبے کا جنتی جب اپنے ملک کو دیکھے گا توایک ہزار برس کی راہ تک ایسے ہی دیکھے گا جیسے اپنے قریب کی جگہ دیکھتاہو اور قوت ودبدبے کا یہ حال ہوگا کہ فرشتے بھی اجازت کے بغیر نہیں  آئیں  گے۔( خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۰، ۴ / ۳۴۱، جلالین، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۰، ص۴۸۴، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links