Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ad Dahr Ayat 22 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴐ
اٰیاتہا 31

Tarteeb e Nuzool:(98) Tarteeb e Tilawat:(76) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(31)
Total Ruku:(2) Total Words:(278) Total Letters:(1079)
22

اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا(22)
ترجمہ: کنزالایمان
ان سے فرمایا جائے گا یہ تمہارا صِلہ ہے اور تمہاری محنت ٹھکانے لگی


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً: بیشک یہ تمہارے لیے صلہ ہے۔} جب جنت میں  داخل ہونے کے بعد جنتی اس کی نعمتوں  کا مُشاہدہ کریں  گے تو ان سے فرمایا جائے گا : بیشک یہ نعمتیں  اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے تمہاری اطاعت اور فرمانبرداری کا صلہ ہے اور تمہاری محنت کی قدر کی گئی ہے کہ تم سے تمہارا رب عَزَّوَجَلَّ راضی ہوا اور اس نے تمہیں  ثواب ِعظیم عطا فرمایا۔( خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۲، ۴ / ۳۴۱، مدارک، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۱۳۰۸، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links