Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ad Duha Ayat 7 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(11) | Tarteeb e Tilawat:(93) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(11) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(49) | Total Letters:(164) |
{وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى: اور اس نے تمہیں اپنی محبت میں گم پایا تو اپنی طرف راہ دی۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ ، اور اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی محبت میں گم پایا تو اپنی طرف راہ دی اور غیب کے اَسرار آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ پر کھول دیئے ، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کو ماکان ومایکون کے علوم عطا کئے اور اپنی ذات و صفات کی معرفت میں سب سے بلند مرتبہ عنایت کیا ۔مفسرین نے اس آیت کے ایک معنی یہ بھی بیان کئے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کو ایسا وارَفتہ پایا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ اپنے نفس اور اپنے مراتب کی خبر بھی نہیں رکھتے تھے توآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کو آپ کی ذات و صفات اور مَراتب و درجات کی معرفت عطا فرمائی ۔
یہاں ایک مسئلہ ذہن نشین رکھیں کہ اللّٰہ تعالیٰ کے سب اَنبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نبوت سے پہلے بھی اور نبوت سے بعد بھی شرک ،کفر اور تمام گناہوں سے معصوم ہوتے ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ کی توحید اور اس کے صفات کی ہمیشہ سے معرفت رکھتے ہیں۔( خازن، الضحی، تحت الآیۃ: ۷، ۴ / ۳۸۶-۳۸۷، خزائن العرفان، الضحیٰ، تحت الآیۃ: ۷، ص۱۱۰۹)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.