Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ad Dukhan Ayat 25 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(64) | Tarteeb e Tilawat:(44) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(59) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(381) | Total Letters:(1451) |
وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًاؕ-اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ(24)كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ(25)وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍ(26)وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَ(27)
تفسیر: صراط الجنان
{وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا: اور دریا کو جگہ جگہ سے کھلا ہواچھوڑ دو۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے پیچھے فرعون اور اس کا لشکر آرہا تھا،اس پر آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے چاہا کہ پھرعصا مار کر دریا کو ملادیں تاکہ فرعون اس میں سے گزر نہ سکے تو آپ کو حکم ہوا: دریا کو جگہ جگہ سے گزرنے کیلئے کھلا ہواچھوڑ دو تاکہ فرعونی ان راستوں سے دریا میں داخل ہوجائیں ، بیشک وہ لشکر غرق کر دیا جائے گا۔یہ حکم سن کرحضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اطمینان ہوگیا اور جب فرعون اور اس کے لشکر دریامیں داخل ہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے دریا کے پانی کو ملا دیا جس سے وہ سب غرق ہوگئے اور وہ کتنے باغ ، چشمے، کھیت،آراستہ و پیراستہ عمدہ مکانات، اور وہ نعمتیں جن میں وہ عیش کرنے والے تھے، چھوڑ گئے الغرض ان کا تمام مال و متاع اور سامان یہیں رہ گیا۔(مدارک، الدخان، تحت الآیۃ: ۲۴-۲۷، ص۱۱۱۲، جلالین، الدخان، تحت الآیۃ: ۲۴-۲۷، ص۴۱۱، روح البیان، الدخان، تحت الآیۃ: ۲۴-۲۷، ۸ / ۴۱۱-۴۱۲، ملتقطاً)
معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو فرعونیوں کی موت کے وقت ، جگہ اور کیفیت سے مُطّلع فرما دیا تھا اور یہ سب چیزیں ان پانچ علوم میں سے ہیں جن کا علم اللہ تعالیٰ کو ہے،معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ اپنے مقبول بندوں کو علومِ خمسہ سے بھی نوازتا ہے۔
Copyright © 2025 by I.T Department of Dawat-e-Islami.