Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ad Dukhan Ayat 39 Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳭ
اٰیاتہا 59
Tarteeb e Nuzool:(64) | Tarteeb e Tilawat:(44) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(59) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(381) | Total Letters:(1451) |
39
مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ(39)
ترجمہ: کنزالایمان
ہم نے اُنہیں نہ بنایا مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں
تفسیر: صراط الجنان
{مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ: ہم نے انہیں حق کے ساتھ ہی بنایا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کوحق کے ساتھ ہی بنایا تاکہ لوگوں کو فرمانبرداری کرنے پر ثواب دیں اور نافرمانی کرنے پر عذاب کریں لیکن کفارِ مکہ میں سے اکثر لوگ غفلت اور غورو فکر نہ کرنے کے باعث جانتے نہیں کہ آسمان و زمین پید اکرنے کی حکمت یہ ہے اور حکیم کا کوئی فعل بیکار نہیں ہوتا۔( خازن، الدخان، تحت الآیۃ: ۳۹، ۴ / ۱۱۶، روح البیان، الدخان، تحت الآیۃ: ۳۹، ۸ / ۴۲۳، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.