Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ad Dukhan Ayat 8 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳭ
اٰیاتہا 59

Tarteeb e Nuzool:(64) Tarteeb e Tilawat:(44) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(59)
Total Ruku:(3) Total Words:(381) Total Letters:(1451)
8-9

لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُؕ-رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ(8)بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ(9)
ترجمہ: کنزالعرفان
اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے ،وہ تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب ہے۔بلکہ وہ کافر شک میں پڑے کھیل رہے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ: اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ } یعنی اے لوگو! زمین و آسمان اور ان کے درمیان موجود تمام چیزوں  کے رب کے علاوہ تمہارا اور کوئی معبود نہیں ،لہٰذا تم اس کے علاوہ اور کسی کی عبادت نہ کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود ہونے کی صلاحیت نہیں  رکھتا۔ اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ جسے چاہتا ہے زندگی دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے موت دیتا ہے، وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے گزرے ہوئے باپ دادا کا بھی رب ہے،جس کی ایسی شان ہے صرف وہی رب ہونے اور عبادت کئے جانے کے لائق ہے۔( تفسیر طبری، الدخان، تحت الآیۃ: ۸، ۱۱ / ۲۲۴)

{بَلْ هُمْ: بلکہ وہ کافر۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے جودلائل ذکر کئے گئے ان کا تقاضا تو یہ تھا کہ کفاراس کی وحدانیت  کو مان لیتے لیکن یہ پھر بھی نہیں  مانتے بلکہ وہ اس کی طرف سے شک میں  پڑے اور دنیا کے کھیل کود میں  مصروف ہیں  اورانہیں  اپنی آخرت کی کوئی فکر ہی نہیں ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links