Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Ahqaf Ayat 19 Translation Tafseer
رکوعاتہا 4
سورۃ ﳯ
اٰیاتہا 35
Tarteeb e Nuzool:(66) | Tarteeb e Tilawat:(46) | Mushtamil e Para:(26) | Total Aayaat:(35) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(718) | Total Letters:(2624) |
19
وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْاۚ-وَ لِیُوَفِّیَهُمْ اَعْمَالَهُمْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ(19)
ترجمہ: کنزالایمان
اور ہر ایک کے لیے اپنے اپنے عمل کے درجے ہیں اور تاکہ اللہ ان کے کام انہیں پورے بھردے اور ان پر ظلم نہ ہوگا
تفسیر: صراط الجنان
{وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا: اور سب کے لیے ان کے اعمال کے سبب درجات ہیں ۔} یعنی مومن اور کافر میں سے ہر ایک کے لئے قیامت کے دن مَنازل اور مَراتب ہیں اور یہ
ان کے دنیا میں کئے ہوئے اچھے اور برے اعمال کے سبب
ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ مومنوں کو ان کی فرمانبرداری اور
کافروں کو ان کی نافرمانی کی پوری جزا دے کیونکہ قیامت کے دن کسی پر زیادتی نہیں ہوگی۔(جلالین، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۱۹، ص۴۱۷، البحر المحیط، الاحقاف، تحت
الآیۃ: ۱۹، ۸ / ۶۲، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.