Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Ahqaf Ayat 23 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳯ
اٰیاتہا 35

Tarteeb e Nuzool:(66) Tarteeb e Tilawat:(46) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(35)
Total Ruku:(4) Total Words:(718) Total Letters:(2624)
23

قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ ﳲ وَ اُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ(23)
ترجمہ: کنزالعرفان
فرمایا:علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اورمیں تمہیں اسی چیز کی تبلیغ کرتا ہوں جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے لیکن میں تمہیں ایک جاہل قوم سمجھتا ہوں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ: فرمایا: علم تو اللہ ہی کے پاس ہے۔} حضرت ہود عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنی قوم کے جواب میں  ارشادفرمایا:عذاب نازل ہونے کا وقت مجھے معلوم نہیں  کیونکہ اس کا علم تو اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے اورجب عذاب کا مقررہ وقت آئے گا تو وہی اسے نازل فرمائے گااور میرا یہ کام نہیں  ہے کہ میں  اس معاملے میں  کوئی دخل دوں  بلکہ میری ذمہ داری یہ ہے کہ مجھے جو احکام دے کر بھیجا گیا ہے وہ تم تک پہنچا دوں ،اس لئے تمہیں  تبلیغ کر کے میں  تو اپنی ذمہ داری پور ی کر رہا ہوں  لیکن تم میرے حساب سے جاہل لوگ ہو کیونکہ تم اس چیز کا مطالبہ کر رہے ہو جو میرے دائرہِ اختیار میں  ہے ہی نہیں  (اور یہ بھی تمہاری جہالت ہے کہ ایک طرف توحید کا انکار کر رہے ہو اور دوسری طرف اپنے ہی منہ سے مصیبت و بلا مانگ رہے ہو)۔( روح البیان، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۲۳، ۸ / ۴۸۱)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links