Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Ahqaf Ayat 26 Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳯ
اٰیاتہا 35

Tarteeb e Nuzool:(66) Tarteeb e Tilawat:(46) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(35)
Total Ruku:(4) Total Words:(718) Total Letters:(2624)
26

وَ لَقَدْ مَكَّنّٰهُمْ فِیْمَاۤ اِنْ مَّكَّنّٰكُمْ فِیْهِ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَّ اَبْصَارًا وَّ اَفْـٕدَةً ﳲ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُهُمْ وَ لَاۤ اَفْـٕدَتُهُمْ مِّنْ شَیْءٍ اِذْ كَانُوْا یَجْحَدُوْنَۙ-بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ(26)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بےشک ہم نے انہیں وہ مقدور دئیے تھے جو تم کو نہ دئیے اور اُن کے لیے کان اور آنکھ اور دل بنائے تو ان کے کان اور آنکھیں اور دل کچھ کام نہ آئے جب کہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے اور انہیں گھیرلیا اس عذاب نے جس کی ہنسی بناتے تھے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ مَكَّنّٰهُمْ فِیْمَاۤ اِنْ مَّكَّنّٰكُمْ فِیْهِ: اور بیشک ہم نے ان کو ان چیزوں  میں  قدرت دی تھی جن میں  تمہیں  قدرت نہیں  دی۔} کفار ِ مکہ کو عذاب سے ڈرانے کے بعدیہاں  سے قومِ عاد کی ان پر برتری بیان کر کے انہیں  نصیحت کی جا رہی ہے ، چنانچہ ارشاد فرمایاگیا: اے اہلِ مکہ ! بیشک ہم نے قومِ عاد کو ان چیزوں  میں  قدرت دی تھی جن میں  تمہیں  قدرت نہیں  دی،جیسے وہ جسمانی قوت ، مال کی کثرت اور عمر لمبی ہونے میں  تم سے زیادہ تھے، لیکن اس قوت کے باوجود وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات نہ پا سکے تو پھر غور کرو کہ تمہارا کیا حال ہو گا؟مزید یہ کہ ہم نے قومِ عاد پر نعمتوں  کے دروازے کھولے ، انہیں  کان ،آنکھیں  اور دل عطا کئے تاکہ وہ ان اَعضا ء کو دین کے کام میں  لائیں  مگر انہوں  نے ان خداداد نعمتوں  سے دین کا کام ہی نہیں  لیا بلکہ ان کے ذریعے صرف دنیا اور ا س کی لذّتیں  طلب کرنے میں  لگے رہے، تو ان کے کان ، ان کی آنکھیں  اور ان کے دل اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچانے میں  ان کے کچھ کام نہ آئے اور وہ چونکہ اللہ تعالیٰ کی آیتوں  کا انکار کرتے تھے اس لئے انہیں  اس عذاب نے گھیرلیا جس کے جلد نازل ہونے کامطالبہ کر کے وہ اس کا مذاق اڑاتے تھے،تو اے اہلِ مکہ! جب قومِ عاد نے اپنی دنیا پر غرور کیا اور حجت و دلیل کو قبول کرنے سے اِعراض کیا توان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہو گیا اور ان کی قوت و کثرت ان کے کچھ کام نہ آئی اور تم تو ان کے مقابلے میں  کمزور اور عاجز ہو اس لئے تمہیں  اللہ تعالیٰ کے عذاب سے زیادہ ڈرنا چاہئے۔(خازن، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۲۶، ۴ / ۱۲۸-۱۲۹، روح البیان، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۲۶، ۸ / ۴۸۳-۴۸۴، تفسیر کبیر، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۲۶، ۱۰ / ۲۶، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links