Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Ahqaf Ayat 6 Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳯ
اٰیاتہا 35

Tarteeb e Nuzool:(66) Tarteeb e Tilawat:(46) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(35)
Total Ruku:(4) Total Words:(718) Total Letters:(2624)
6

وَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَهُمْ اَعْدَآءً وَّ كَانُوْا بِعِبَادَتِهِمْ كٰفِرِیْنَ(6)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جب لوگوں کا حشر ہوگا وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان سے منکر ہوجائیں گے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ: اور جب لوگوں  کا حشر ہوگا۔} یعنی دنیا میں  تو بتوں  کا حال یہ ہے کہ وہ اپنے پکارنے والوں  کی پکار سننے اورسمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں  رکھتے اور قیامت کے دن ان کا حال یہ ہو گا کہ اس دن جب قبروں  سے نکالنے کے بعد لوگوں  کو جمع کیا جائے گا تو وہ بت ا پنے پُجاریوں  کے دشمن ہوں  گے اور انہیں  نفع کی بجائے نقصان پہنچائیں  گے اور ان کی عبادت کا انکار کر دیں  گے اور کہیں  گے: ہم نے انہیں  اپنی عبادت کی دعوت نہیں  دی ، درحقیقت یہ اپنی خواہشوں  کے پَرَسْتار تھے۔ (یعنی اپنی مرضی سے جس کو چاہا خدا قرار دیدیا اور اس کی پوجا شروع کردی تو یہ حقیقت میں  اپنی خواہش کی پوجا ہوئی۔)(مدارک، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۶، ص۱۱۲۳-۱۱۲۴، صاوی، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۶، ۵ / ۱۹۳۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links