Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Ahzab Ayat 27 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳢ
اٰیاتہا 73

Tarteeb e Nuzool:(90) Tarteeb e Tilawat:(33) Mushtamil e Para:(21-22) Total Aayaat:(73)
Total Ruku:(9) Total Words:(1501) Total Letters:(5686)
27

وَ اَوْرَثَــكُمْ اَرْضَهُمْ وَ دِیَارَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ وَ اَرْضًا لَّمْ تَـطَــٴُـوْهَاؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا(27)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور الله نے تمہیں ان کی زمین اور ان کے مکانات اور ان کے مالوں کا وارث بنادیا اور اس زمین کا بھی جس پر تم نے ابھی قدم نہیں رکھا ہے اور الله ہر چیز پر قادر ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَوْرَثَكُمْ اَرْضَهُمْ: اور اللہ نے تمہیں  ان کی زمین کا وارث بنادیا۔} یعنی یہودیوں  کو تو سزا ملی اور مسلمانوں  پر اللہ تعالیٰ نے یہ احسان فرمایا کہ انہیں  بنو قریظہ کی کھیتیوں اور باغات کا،ان کے قلعوں  اور مکانات کا،ان کے نقد اَموال، اثاثہ جات اور مویشیوں  وغیرہ کا مالک بنا دیا اور مزید یہ احسان فرمایا کہ مسلمانوں کو اس زمین کا بھی وارث بنا دیا جس پر ابھی انہوں  نے قدم نہ رکھے تھے۔اس زمین سے کونسی زمین مراد ہے اس کے بارے میں مفسرین کاایک قول یہ ہے کہ اس سے مرادخیبرکی زمین ہے جوغزوۂ بنو قریظہ کے بعد مسلمانوں  کے قبضے میں آئی۔ دوسرا قول یہ ہے کہ مکہ کی زمین ہے۔تیسراقول یہ ہے کہ روم وفارس کی زمین مراد ہے اور چوتھا قول یہ ہے کہ اس سے مرادہروہ زمین ہے جو قیامت تک فتح ہو کر مسلمانوں  کے قبضہ میں  آنے والی ہے۔( روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۲۷، ۷ / ۱۶۱، خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۲۷، ۳ / ۴۹۳، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links