$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Ahzab Ayat 48 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳢ
اٰیاتہا 73

Tarteeb e Nuzool:(90) Tarteeb e Tilawat:(33) Mushtamil e Para:(21-22) Total Aayaat:(73)
Total Ruku:(9) Total Words:(1501) Total Letters:(5686)
48

وَ لَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ دَعْ اَذٰىهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِؕ-وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا(48)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانو اور ان کی ایذا پر درگزر کردو اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور اللہ کافی کام بنانے والا ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ: اور کافروں  اور منافقوں  کی بات نہ مانو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ مکہ کے کافروں  اور مدینہ کے منافقوں  کی بات نہ ماننے اور ان کی مخالفت کرنے پر ثابت قدم رہیں  اور جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو کوئی حکم نہیں  دیا جاتا تب تک آپ ان کی طرف سے پہنچنے والی ایذاؤں  سے درگزر فرماتے رہیں  اور بطورِ خاص اس معاملے میں  اور عمومی طور پر تمام اُمور میں  اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھے رہیں  اور جو دُنْیَوی اور اُخروی اُمور میں  اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھے تو اللہ تعالیٰ اسے کافی ہے ۔(روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۴۸، ۷ / ۱۹۹-۲۰۰، جلالین مع صاوی، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۴۸، ۵ / ۱۶۴۵- ۱۶۴۶، ملتقطاً)

توکّل ایک عظیم کام ہے :

            اس آیت سے معلوم ہو اکہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا عظیم کام ہے لہٰذا بندے کو چاہئے کہ وہ اسباب اختیار کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ پر توکل کرے اور اسی پر بھروسہ رکھے اور اپنا معاملہ اسی کے سپرد کر دے کیونکہ جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام دُنیوی اور اُخروی امور میں  اسے کافی ہوتا ہے۔

            مسلمانوں  کو توکل کی ترغیب دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : ’’اِنْ  یَّنْصُرْكُمُ  اللّٰهُ  فَلَا  غَالِبَ  لَكُمْۚ-وَ  اِنْ  یَّخْذُلْكُمْ  فَمَنْ  ذَا  الَّذِیْ  یَنْصُرُكُمْ  مِّنْۢ  بَعْدِهٖؕ-وَ  عَلَى  اللّٰهِ  فَلْیَتَوَكَّلِ  الْمُؤْمِنُوْنَ‘‘(ال عمران:۱۶۰)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر  غالب نہیں  آسکتا اور اگر وہ تمہیں  چھوڑ دے تو پھراس کے بعد کون تمہاری مدد کرسکتا ہے؟ اور مسلمانوں  کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔

            اور ارشاد فرماتا ہے :

’’وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ‘‘( طلاق:۳)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے۔

            اور توکل کرنے والوں  کی جزا بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے : ’’وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَۗۖ(۵۸) الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ‘‘(عنکبوت:۵۸،۵۹)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور بیشک جو ایمان لائے اورانہوں  نے اچھے کام کئے ضرور ہم انہیں  جنت کے بالا خانوں  پر جگہ دیں  گے جن کے نیچے نہریں  بہتی ہوں  گی ہمیشہ ان میں  رہیں   گے، عمل کرنے والوں  کیلئے کیا ہی اچھا اجر ہے۔ وہ جنہوں  نے صبر کیااور اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں  توکل جیسی عظیم نعمت سے سرفراز فرمائے،اٰمین۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html