Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Ala Ayat 13 Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴛ
اٰیاتہا 19

Tarteeb e Nuzool:(8) Tarteeb e Tilawat:(87) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(19)
Total Ruku:(1) Total Words:(82) Total Letters:(295)
10-13

سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰى(10)وَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَى(11)الَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰى(12)ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىﭤ(13)
ترجمہ: کنزالایمان
عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے اور اس سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گاجو سب سے بڑی آ گ میں جائے گاپھر نہ اس میں مرے اور نہ جئے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰى: عنقریب وہ نصیحت مانے گاجو ڈرتا ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، عنقریب آپ کی نصیحت وہ مانے گا جو اللّٰہ تعالیٰ سے اور اپنے برے انجام سے ڈرتا ہے اور آپ کی نصیحت سے وہ دور ہو گااور اس نصیحت کو قبول نہیں  کرے گا جو آپ کا دشمن بن کر بڑا بدبخت کافر ہے ،جیسے ولید بن مغیرہ اور ابو جہل وغیرہ اور وہ بد بخت کافر جہنم کی سب سے بڑی آگ میں  جائے گا ،پھروہ نہ اس میں  مرے گا کہ مر کر ہی عذاب سے چھوٹ سکے اور نہ ایسا جینا جئے گا جس سے کچھ بھی آرام پاسکے۔( مدارک،الاعلی،تحت الآیۃ:۱۰-۱۳،ص۱۳۴۱، روح البیان،الاعلی،تحت الآیۃ:۱۰-۱۳،۱۰ / ۴۰۸-۴۰۹،ملتقطاً)

             اس آیت سے معلوم ہوا کہ جو شخص نصیحت کو تسلیم کرتا ہے وہ خَشیَت ِ الٰہی کے زیور سے آراستہ ہے ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links