Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Alaq Translation
رکوعاتہا 1
سورۃ ﴤ
اٰیاتہا 19
Tarteeb e Nuzool:(1) | Tarteeb e Tilawat:(96) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(19) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(76) | Total Letters:(288) |
Al Alaq
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمہ: کنزالایمان
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
1
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَ(1)
ترجمہ: کنزالایمان
پڑھو اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا ۔
2
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ(2)
ترجمہ: کنزالایمان
آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا ۔
3
اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُ(3)
ترجمہ: کنزالایمان
پڑھو اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم ۔
4
الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ(4)
ترجمہ: کنزالایمان
جس نے قلم سے لکھنا سکھایا ۔
5
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْﭤ(5)
ترجمہ: کنزالایمان
آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا ۔
6
كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤى(6)
ترجمہ: کنزالایمان
ہاں ہاں بیشک آدمی سرکشی کرتا ہے ۔
7
اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىﭤ(7)
ترجمہ: کنزالایمان
اس پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا ۔
8
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىﭤ(8)
ترجمہ: کنزالایمان
بیشک تمہارے رب ہی کی طرف پھرنا ہے ۔
9
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰى(9)
ترجمہ: کنزالایمان
بھلا دیکھو تو جو منع کرتا ہے۔
10
عَبْدًا اِذَا صَلّٰىﭤ(10)
ترجمہ: کنزالایمان
بندہ کو جب وہ نماز پڑھے ۔
11
اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤى(11)
ترجمہ: کنزالایمان
بھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا۔
12
اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىﭤ(12)
ترجمہ: کنزالایمان
یا پرہیزگاری بتاتا تو کیا خوب تھا ۔
13
اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىﭤ(13)
ترجمہ: کنزالایمان
بھلا دیکھو تو اگر جھٹلایا اور منہ پھیرا ۔
14
اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰىﭤ(14)
ترجمہ: کنزالایمان
تو کیا حال ہوگا کیا نہ جانا کہ اللہ دیکھ رہا ہے ۔
15
كَلَّا لَىٕنْ لَّمْ یَنْتَهِ ﳔ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِ(15)
ترجمہ: کنزالایمان
ہاں ہاں اگر باز نہ آیا تو ہم ضرورپیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے ۔
16
نَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ(16)
ترجمہ: کنزالایمان
کیسی پیشانی جھوٹی خطاکار ۔
17
فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗ(17)
ترجمہ: کنزالایمان
اب پکارے اپنی مجلس کو ۔
18
سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَ(18)
ترجمہ: کنزالایمان
ابھی ہم سپاہیوں کو بلاتے ہیں ۔
19
كَلَّاؕ-لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ(19)
ترجمہ: کنزالایمان
ہاں ہاں اس کی نہ سنو اور سجدہ کرو اور ہم سے قریب ہوجاؤ ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.