Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Anbiya Ayat 19 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 7
سورۃ ﰑ
اٰیاتہا 112
Tarteeb e Nuzool:(73) | Tarteeb e Tilawat:(21) | Mushtamil e Para:(17) | Total Aayaat:(112) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(1323) | Total Letters:(4965) |
19
وَ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ مَنْ عِنْدَهٗ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ لَا یَسْتَحْسِرُوْنَ(19)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اسی کی ملک ہیں اورجو اللہ کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور نہ تھکتے ہیں ۔
تفسیر: صراط الجنان
{وَ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ:اور جوآسمانوں اور زمین میں ہیں سب اسی کی مِلک ہیں ۔}ارشاد فرمایا کہ آسمانوں اور زمین کی تمام مخلوقات کا مالک اللہ تعالیٰ ہے اور سب اس کی ملک ہیں تو کوئی اس کی اولاد کیسے ہو سکتا ہے ! ملکیت ہونے اور اولاد ہونے میں مُنافات ہے اور مقرب فرشتے جنہیں اللہ تعالیٰ کے کرم سے اس کی بارگاہ میں قرب و منزلت کا ایک خاص مقام حاصل ہے وہ اس کی عبادت کرنے سے تکبر کرتے ہیں اور نہ ہی عبادت کرنے سے تھکتے ہیں۔(مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۹،ص۷۱۲)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.