Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Anbiya Ayat 48 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﰑ
اٰیاتہا 112

Tarteeb e Nuzool:(73) Tarteeb e Tilawat:(21) Mushtamil e Para:(17) Total Aayaat:(112)
Total Ruku:(7) Total Words:(1323) Total Letters:(4965)
48

وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ الْفُرْقَانَ وَ ضِیَآءً وَّ ذِكْرًا لِّلْمُتَّقِیْنَ(48)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بےشک ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ دیااور اوجالا اور پرہیزگاروں کو نصیحت


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ الْفُرْقَانَ:اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون کوفیصلہ دیا۔} یہاں  سے انبیاءِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے حالات بیان کیے جارہے ہیں  کہ انہوں  نے کس طرح  اللہ عَزَّوَجَلَّ کے دین کی خدمت کی ، اس راہ میں  پیش آنے والی تکلیفیں  برداشت کیں  اورصبرواِستقامت کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑا تاکہ بعد میں  دین کی خدمت کرنے والوں  کے لیے مشعلِ راہ ہوں  اور وہ بھی صبر واِستقامت ،اِیثار واِخلاص اور اللہ تعالیٰ کی رضاکے لیے دین کا کام کریں ۔ چنانچہ سب سے پہلے حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان کیا گیا اور ارشاد فرمایا کہ ہم نے حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوایسی کتاب عطاکی جس کا وصف یہ ہے کہ وہ حق وباطل کوالگ الگ کردینے والی ہے اور وہ ایسی روشنی ہے جس سے نجات کی راہ معلوم ہوتی ہے اور وہ ایسی نصیحت ہے جس سے پرہیز گار تنبیہ و نصیحت اور دینی اُمور کا علم حاصل کرتے ہیں ۔( مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۴۸، ص۷۱۸)

             تورات شریف حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو تو بلا واسطہ دی گئی اور حضرت ہارون عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واسطہ سے عطا کی گئی ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links