Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Anbiya Ayat 72 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(73) | Tarteeb e Tilawat:(21) | Mushtamil e Para:(17) | Total Aayaat:(112) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(1323) | Total Letters:(4965) |
{وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَ یَعْقُوْبَ
نَافِلَةً:اور ہم نے ابراہیم کو
اسحاق اور یعقوب مزید عطا فرمایا۔} یہاں حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پرکی گئی مزید نعمتوں کابیان
فرمایا گیا کہ ہم نے انہیں حضرت اسحق عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بیٹا اور حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پوتا عطا فرمائے ۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے بیٹے کے لیے دعا کی تھی مگر اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انہیں بیٹے کے ساتھ ساتھ پوتے کی بھی بشارت دی
جوکہ بغیرسوال کے عطا کیا گیا اور ان سب کو اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص قرب والا بنایا۔( مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۷۲، ص۷۲۱-۷۲۲)
نیک اولاد کا فائدہ:
اس
سے معلوم ہوا کہ نیک اولاد اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خاص رحمت ہے ۔
نیک اولاد وہ اعلیٰ پھل ہے جو دنیا اور
آخرت دونوں میں کام آتا ہے، اس لئے اللہ تعالیٰ سے جب بھی اولاد کے لئے دعا
کریں تو نیک اور صالح اولاد کی ہی دعا کریں ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.