Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Ankabut Ayat 5 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 7
سورۃ ﳞ
اٰیاتہا 69
Tarteeb e Nuzool:(85) | Tarteeb e Tilawat:(29) | Mushtamil e Para:(20-21) | Total Aayaat:(69) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(1120) | Total Letters:(4242) |
5
مَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ اللّٰهِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍؕ-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(5)
ترجمہ: کنزالعرفان
جو الله کی ملاقات کی امید رکھتاہوتو بیشک الله کا مقرر کیا ہوا وعدہ ضرور آنے والا ہے اور وہی سننے والا، جاننے والا ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{مَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ اللّٰهِ: جو اللہ کی ملاقات کی امید رکھتا ہو۔} اس کا معنی یہ ہے کہ جو شخص دوبارہ زندہ کئے جانے اور حساب لئے جانے سے ڈرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے ثواب ملنے کی امید رکھتا ہے تو وہ سن لے کہ اللہ تعالیٰ نے ثواب اور عذاب کا جو وعدہ فرمایا ہے وہ ضرور پورا ہونے والا ہے، لہٰذا اسے چاہیے کہ اس کے لئے تیار رہے اور نیک اعمال کرنے میں جلدی کرے اور اللہ تعالیٰ ہی بندوں کے اقوال کو سننے والا اور ان کے افعال کو جاننے والا ہے۔( خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۵، ۳ / ۴۴۵)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.