Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Ankabut Ayat 56 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(85) | Tarteeb e Tilawat:(29) | Mushtamil e Para:(20-21) | Total Aayaat:(69) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(1120) | Total Letters:(4242) |
{یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا: اے میرے مومن بندو!} اس آیت کا معنی یہ ہے کہ جب مومن کو کسی سرزمین میں اپنے دین پر قائم رہنا اور عبادت کرنا دشوار ہو تو اسے چاہئے کہ وہ ایسی سرزمین کی طرف ہجرت کرجائے جہاں آسانی سے عبادت کر سکے اور وہاں دین کی پابندی میں دشواریاں درپیش نہ ہوں ۔شانِ نزول:یہ آیت مکہ مکرمہ میں موجود ان کمزور مسلمانوں کے حق میں نازل ہوئی جنہیں وہاں رہ کر اسلام کو ظاہر کرنے میں خطرے اور تکلیفیں تھیں اور وہ انتہائی تنگی میں تھے، انہیں حکم دیا گیا کہ میری بندگی تو ضروری ہے، یہاں رہ کر نہیں کر سکتے تو مدینہ شریف کی طرف ہجرت کر جاؤ،وہ وسیع ہے اور وہاں امن بھی ہے ۔( مدارک، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۵۶، ص۸۹۷، خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۵۶، ۳ / ۴۵۴-۴۵۵، ملتقطاً)
نوٹ:ہجرت سے متعلق احکام کی معلومات حاصل کرنے کے لئے سورہِ نساء ،آیت نمبر97کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں۔