Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Ankabut Ayat 7 Translation Tafseer
رکوعاتہا 7
سورۃ ﳞ
اٰیاتہا 69
Tarteeb e Nuzool:(85) | Tarteeb e Tilawat:(29) | Mushtamil e Para:(20-21) | Total Aayaat:(69) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(1120) | Total Letters:(4242) |
7
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَحْسَنَ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(7)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ہم ضرور اُن کی برائیاں اُتار دیں گے اور ضرور انہیں اس کام پر بدلہ دیں گے جو ان کے سب کاموں میں اچھا تھا
تفسیر: صراط الجنان
{وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: اور جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے۔} اس سے پہلی آیت میں اِجمالی طور پر بیان کیا گیا کہ جو نیک عمل کرے تو اس کافائدہ اسے ہی ہو گا اور اب یہاں سے نیک اعمال کرنے کا ایک فائدہ بیان کیا جارہا ہے ، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے توہم ضرور نیکیوں کے سبب ان سے ان کی برائیاں مٹا دیں گے اور ضرور انہیں ان کے نیک اعمال کا بدلہ دیں گے۔( تفسیرکبیر، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۷، ۹ / ۲۹، جلالین، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۷، ص۳۳۵، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.