Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Araf Ayat 48 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 24
سورۃ ﷳ
اٰیاتہا 206
Tarteeb e Nuzool:(39) | Tarteeb e Tilawat:(7) | Mushtamil e Para:(08-09) | Total Aayaat:(206) |
Total Ruku:(24) | Total Words:(3707) | Total Letters:(14207) |
47-48
وَ اِذَا صُرِفَتْ اَبْصَارُهُمْ تِلْقَآءَ اَصْحٰبِ النَّارِۙ-قَالُوْا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(47)وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْاَعْرَافِ رِجَالًا یَّعْرِفُوْنَهُمْ بِسِیْمٰىهُمْ قَالُوْا مَاۤ اَغْنٰى عَنْكُمْ جَمْعُكُمْ وَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ(48)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب ان اعراف والوں کی آنکھیں جہنمیوں کی طرف پھیری جائیں گی تو کہیں گے : اے ہمارے رب! ہمیں ظالموں کے ساتھ نہ کرنا۔ اور اعراف والے کچھ مردوں کو پکار کر کہیں گے جنہیں ان کی پیشانیوں سے پہچانتے ہوں گے : تمہاری جماعت اور جو تم تکبر کرتے تھے وہ تمہیں کام نہ آیا۔
تفسیر: صراط الجنان
{ وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْاَعْرَافِ رِجَالًا:اور اعراف والے کچھ مردوں کو پکاریں گے۔} جب اعراف والوں کی آنکھیں جہنمیوں کی طرف پھیر دی جائیں گی اس وقت کفار جو کہ دنیا میں تو سردار تھے اور قیامت میں جہنم کے باسی ،ان کی پیشانیوں پر جہنمی ہونے کی علامات موجود ہوں گی جس سے اعراف والے انہیں پہچانتے ہوئے پکاریں گے ’’تمہاری جماعت اور جو تم تکبر کرتے تھے وہ تمہیں کام نہ آیا۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.