Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Baiyinah Ayat 3 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(100) | Tarteeb e Tilawat:(98) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(8) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(103) | Total Letters:(396) |
{رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰهِ: (یعنی) اللّٰہ کا رسول۔} یعنی وہ روشن دلیل اللّٰہ تعالیٰ کے انتہائی شاندار رسول ہیں جو کہ سب صحیفوں کے مضامین کی جامع پاک کتاب قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے ہیں ۔( خازن، البیّنۃ، تحت الآیۃ: ۲، ۴ / ۳۹۹)
قرآنِ مجید ہر طرح سے پاک ہے کہ پاک جگہ سے پاک فرشتوں کے ذریعے پاک نبی پر آیا، پھر ہمیشہ پاک زبانوں ، پاک سینوں ، پاک ہاتھوں میں رہے گا، نیز ملاوٹ اورردوبدل سے محفوظ ہے ۔نیز یہ بھی یادرہے کہ حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی تلاوت معجزہ ہے کیونکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے مخلوق میں سے کسی سے سیکھے بغیر قرآن پڑھا اورپڑھا یا، سمجھا اور سمجھایا جبکہ ہماری تلاوت معجزہ نہیں کیونکہ ہم حافظ ،قاری اورعالم وغیرہ سے قرآنِ پاک کی تلاوت، قرآت،اس کے اَحکام اور اَسرار سیکھتے ہیں ۔
{فِیْهَا كُتُبٌ قَیِّمَةٌ: ان صحیفوں میں سیدھی باتیں لکھی ہوئی ہیں ۔} یعنی ان صحیفوں میں حق اور عدل کی سیدھی باتیں لکھی ہوئی ہیں جو درستی اور اصلاح پر دلالت کرتی ہیں ۔( مدارک، البیّنۃ، تحت الآیۃ: ۳، ص۱۳۶۶، سمرقندی، البیّنۃ، تحت الآیۃ: ۳، ۳ / ۴۹۹، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.