Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Baiyinah Ayat 6 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴦ
اٰیاتہا 8

Tarteeb e Nuzool:(100) Tarteeb e Tilawat:(98) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(8)
Total Ruku:(1) Total Words:(103) Total Letters:(396)
6

اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-اُولٰٓىٕكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِیَّةِﭤ(6)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک اہلِ کتاب میں سے جو کافر ہوئے وہ اور مشرک سب جہنم کی آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے، وہی تمام مخلوق میں سب سے بدتر ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ: بیشک اہلِ کتاب میں  سے جو کافر ہوئے۔} اس سے پہلے کافروں  کا دُنْیَوی حال بیان کیا گیا اور اب یہاں  سے کافروں  کا اُخروی حال بیان کیا جا رہا ہے اور اہلِ کتاب کے ساتھ مشرکوں  کا ذکر اس لئے کیا گیا تاکہ انہیں  یہ وہم نہ ہو کہ آیت میں  بیان کیا گیا حکم صرف اہلِ کتاب کے ساتھ خاص ہے۔( روح البیان، البینۃ، تحت الآیۃ: ۶، ۱۰ / ۴۸۹)

آیت’’ اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:

            اس آیت سے 4 باتیں  معلوم ہوئیں :

(1)…اہلِ کتاب میں  سے وہ لوگ جو اللّٰہ تعالیٰ کو مانتے اور ا س کی عبادت تو کرتے تھے لیکن انہوں  نے اللّٰہ تعالیٰ کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی نبوت کو نہ مانا اور ان کی عزت و تَوقیر نہ کی تو اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں  کافر قرار دیا بلکہ یہاں  تومشرکین سے پہلے اُن کے عذاب کا ذکر کیا۔

(2)…کافر چاہے کتابی ہو یا مشرک جہنم میں  ہمیشہ رہے گا اگرچہ ان کے کفر کی وجہ سے ان کے عذاب کی نَوعِیَّت جدا ہو۔

(3)… کفر جہنم میں  داخل ہونے کا یقینی سبب ہے ۔

(4)… کافر اگرچہ کتنی ہی بڑی کوئی خدمت انجام دے رہا ہو وہ بد تر ہی ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links