Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Buruj Ayat 13 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(27) | Tarteeb e Tilawat:(85) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(22) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(124) | Total Letters:(461) |
{اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ: بیشک وہی پہلے پیدا کرتا ہے۔} یعنی بے شک اللّٰہ تعالیٰ بندوں کوپہلے دنیا میں پیدا کرتا ہے پھران کی موت کے بعد قیامت کے دن انہیں دوبارہ زندہ کرے گا تاکہ انہیں ان کے اعمال کی جزا دے اور جو پہلی بار پیدا کرنے اور دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے جب وہ کسی کی پکڑ فرمائے گا تو وہ پکڑ بھی انتہائی سخت ہو گی۔( خازن، البروج، تحت الآیۃ: ۱۳، ۴ / ۳۶۷، جمل، البروج، تحت الآیۃ: ۱۳، ۸ / ۲۸۸، ملتقطاً)
{وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ: اور وہی بہت بخشنے والاہے، نہایت محبت فرمانے والا ہے۔} یعنی جو کافر اپنے کفر سے توبہ کر کے ایمان لے آئے ،اسی طرح جو گناہگار مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کر لے تو اسے اللّٰہ تعالیٰ ہی بخشنے والاہے بلکہ اگر اللّٰہ تعالیٰ چاہے تو گناہگار مسلمان کو توبہ کے بغیر ہی بخش سکتا ہے اور وہی اپنے نیک بندوں سے محبت فرمانے والا ہے۔( روح البیان، البروج، تحت الآیۃ: ۱۴، ۱۰ / ۳۹۲، جلالین، البروج، تحت الآیۃ: ۱۴، ص۴۹۶، ملتقطاً)