Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Buruj Ayat 20 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(27) | Tarteeb e Tilawat:(85) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(22) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(124) | Total Letters:(461) |
{بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍ: بلکہ کافر جھٹلا نے میں لگے ہوئے ہیں ۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، کفار کا جرم صرف یہ ہی نہیں کہ انہوں نے سابقہ امتوں کے کفار کے حالات سن کر نصیحت حاصل نہ کی بلکہ وہ اِس کے ساتھ ساتھ اُسی طرح آپ کو اور قرآنِ پاک کو بھی جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں جس طرح ان سے پہلی امتوں نے اپنے رسولوں اور ان پر نازل ہونے والی کتابوں کو جھٹلایا حالانکہ قرآنِ پاک کا اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ہونے کا معاملہ واضح ہے اور ا س کا یہ وصف روشن اور قطعی دلیلوں سے ظاہر ہے اور اللّٰہ تعالیٰ اِن کافروں کو جانتا ہے اور اِن کا کوئی عمل اللّٰہ تعالیٰ سے چھپا ہوا نہیں اور اللّٰہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ اِن کفار پر بھی ویسا ہی عذاب نازل کر دے جیسا اِن سے پہلے کفار پر نازل کیا گیا تھا۔( ابو سعود، البروج، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ۵ / ۸۵۶، خازن، البروج، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ۴ / ۳۶۷-۳۶۸، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.