Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Fajr Ayat 10 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(10) | Tarteeb e Tilawat:(89) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(30) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(156) | Total Letters:(580) |
{وَ ثَمُوْدَ: اور ثمود۔} یعنی کیا تم نے نہ دیکھا کہ تمہارے رب عَزَّوَجَلَّ نے قومِ ثمود کے ساتھ کیا کیا جنہوں نے اپنی قوت و طاقت سے پہاڑ کاٹ کرمضبوط مکانات تعمیرکئے مگر اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں بھی ہلاک کردیا ۔قومِ ثمود قومِ عادکے چچا زاد تھے، حجاز و شام کے در میان آباد تھے ، حِجر سے وادیٔ قُریٰ تک بہت سے بڑے بڑے بڑے شہر آباد کئے تھے ، سنگتراشی میں استاذتھے ،بہت قد آوراور مالدار تھے ۔ حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ان میں نبی ہو کر تشریف لائے اورآپ کی مخالفت کی وجہ سے کفار ِثمود ہلاک ہوئے ۔
{وَ فِرْعَوْنَ: اور فرعون۔} یعنی کیا تم نے نہ دیکھا کہ تمہارے رب عَزَّوَجَلَّ نے فرعون کے ساتھ کیاکیاجو میخوں میں گاڑکرسزائیں دینے والا تھا۔فرعون نے جس کوسزا دینا ہوتی اس کے ہاتھ پاؤں میخوں سے باندھ دیتا یا ہاتھ پاؤں میں ہی میخیں گاڑ دیتا تھا۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.