Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Fajr Ayat 25 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 1
سورۃ ﴝ
اٰیاتہا 30
Tarteeb e Nuzool:(10) | Tarteeb e Tilawat:(89) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(30) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(156) | Total Letters:(580) |
25-26
فَیَوْمَىٕذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌ(25)وَّ لَا یُوْثِقُ وَ ثَاقَهٗۤ اَحَدٌﭤ(26)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو اس دن اللہ کے عذاب کی طرح کوئی عذاب نہیں دے گا۔اور اس کے باندھنے کی طرح کوئی نہ باندھے گا۔
تفسیر: صراط الجنان
{فَیَوْمَىٕذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌ: تو اس دن اللّٰہ کے عذاب کی طرح کوئی عذاب نہیں دے گا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب جیسا شدید اور سخت عذاب کوئی نہ دے سکے گا اور نہ ہی اللّٰہ تعالیٰ کی گرفت اور قید کی طرح کوئی باندھ سکے گا کہ اللّٰہ تعالیٰ آگ کی بیڑیوں میں باندھ کر،آگ کے گھر میں ، آگ کے کوڑوں اور دیگر چیزوں کا عذاب دے گا۔