Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Furqan Ayat 5 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰖ
اٰیاتہا 77

Tarteeb e Nuzool:(42) Tarteeb e Tilawat:(25) Mushtamil e Para:(18-19) Total Aayaat:(77)
Total Ruku:(6) Total Words:(1032) Total Letters:(3823)
5

وَ قَالُوْۤا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ اكْتَتَبَهَا فَهِیَ تُمْلٰى عَلَیْهِ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا(5)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بولے اگلوں کی کہانیاں ہیں جو اُنہوں نے لکھ لی ہیں تو وہ ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قَالُوْا: اورکافروں  نے کہا۔} یعنی وہی مشرکین قرآنِ کریم کے بارے میں  یہ بھی کہتے ہیں  کہ یہ قرآن  اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہیں  بلکہ رستم و اسفند یار وغیرہ کے قصوں  کی طرح پہلے لوگوں  کی کہانیاں  ہیں  جو رسولُ  اللہ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کسی سے لکھوا لی ہیں ، کیونکہ کسی سے پڑھے ہوئے نہ ہونے کی وجہ سے یہ خود لکھ نہیں  سکتے، اس لئے دوسروں  سے لکھوا لی ہیں ،پھریہی کہانیاں  ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں  تاکہ سُن سُن کر انہیں  یاد ہو جائیں  اور جب آپ کو یاد ہو جاتی ہیں  تو وہی کہانیاں ہمیں  سُنا دیتے ہیں  اور کہتے ہیں  کہ یہ  اللہ تعالیٰ کی وحی ہے۔(خازن، الفرقان، تحت الآیۃ: ۵، ۳ / ۳۶۶، روح البیان، الفرقان، تحت الآیۃ: ۵، ۶ / ۱۹۰، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links